ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں کم از کم 15 ہلاکتیں

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں کم از کم 15 ہلاکتیں

Fri, 30 Sep 2016 16:46:01    S.O. News Service

واشنگٹن،30ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اقوام متحدہ کے افغان مشن کے ایک بیان کے مطابق جمعرات کی شام کیے گئے ایک امریکی ڈرون حملے میں کم از کم پندرہ عام شہری مارے گئے۔ اس حملے میں تیرہ افراد زخمی بھی ہوئے۔ یہ امریکی ڈرون حملہ مشرقی افغانستان کے صوبے ننگرہار کے ضلع آچین میں کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے مقامی دفتر نے اس حملے کی آزادانہ چھان بین کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ڈرون حملے کا نشانہ جہادی تنظیم اسلامک اسٹیٹ کا ایک ٹھکانہ تھا۔ اقوام متحدہ کے افغانستان مشن نے بتایا کہ اس حملے میں چند شدت پسند ضرور ہلاک ہوئے ہوں گے لیکن بیشتر سویلین تھے۔ بیان کے مطابق ڈرون حملہ ایک ایسے اجتماع پر کیا گیا جس کا مقصد حج کر کے واپس آنے والے ایک بزرگ شہری کا استقبال تھا۔


Share: